ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کایو سی 93 سمن آباد کا دورہ،ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کو مانیٹر کیا

بدھ 11 ستمبر 2019 23:45

لاہور۔11 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) ڈ ی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ریونیو اصغر جوئیہ نے یو سی 93 سمن آباد کا دورہ کیا۔انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیااورڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کو مانیٹر کیا۔02 مقامات پر ڈینگی لاروا کی نشاندہی پائی گئی۔ڈینگی لاروا ملنے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ نے ٹیموں کو ڈینگی لاروا کی تلفی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایت بھی کی۔

ڈی سی صالحہ سعید کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے ایل سی بی 4 کینٹ کا دورہ کیا۔انہوں نے انتظامات اورڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیااورڈور مارکنگ کو چیک کیا۔انہوں نے ڈینگی ورکرز کی حاضری اورٹیلی شیٹ کو بھی چیک کیا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھانے یو سی 126 کا دورہ کیا۔انہوں نے ڈینگی ورکرز کی کارکردگی کو مانیٹر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈور مارکنگ کو چیک کیا گیا ہے اورگھروں کی چھتوں کو بھی چیک کیا گیا۔ ڈی سی صالحہ سعید کی ہدایت پر اے سی سٹی فضل ربی چیمہ نے یو سی 97 کا دورہ کیا۔انہوں نے ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مانیٹرنگ بھی کی۔ڈینگی لاروا کی نشاندہی پائی گئی۔اے سی سٹی نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے سپرے ارد گرد کے علاقے میں بھی کیا جا رہا ہے۔

ڈی سی صالحہ سعید کی ہدایت پر اے سی رائیونڈ عدنان بدرنے تحصیل رائیونڈ میں اقبال ٹاؤن کے علاقے میں چیکنگ کی۔انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیااورڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ اور مانیٹرنگ کی۔انوائرمنٹ انسپکٹر کائنات سمیت 20 ڈینگی ورکرز ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے۔اے سی رائیونڈ نے دربار نور محمد کو بھی چیک کیا۔روم کولر میں ڈینگی لاروا کی نشاندہی پردربار کسٹوڈین کو وارننگ دی، غفلت برتنے پر ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا۔

جناح کالونی میں بھی ڈینگی لاروا کی نشاندہی ہو ئی جس پر وارننگ نوٹس جاری کیا۔اے سی رائیونڈ نے کہا کہ گھروں کے مالکان اور دکانداروں کو چھتوں پر پانی کھڑا نہیں ہونے دینا چاہیے ۔ کھڑے پانی سے ڈینگی لاروا کی افزائش کا امکان ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گھروں اور دکانوں میں روم کولرز کی روزانہ چیکنگ کو یقینی بنائیں۔