پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے علاقوں میں وز ٹ کرنے کی ہدایات جاری

بدھ ستمبر 23:45

لاہور۔11 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے اپنے علاقوں میں وزٹ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ تمام افسران پھلوں اور سبزیوں کے معیار اور نرخناموں کو بھی چیک کر یں، سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ،ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کروایا جائے جبکہ ہر مجسٹریٹ کی کارگردکی کا شام کو جائزہ لیا جائے گا۔

ڈی سی صالحہ سعید نے تحصیل کی سطح پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کے لئے افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ افسران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو مانیٹر کریں گے اور مقرر کردہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کروائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ تحصیل سٹی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ہیڈ کوارٹر عامر شفیق تحصیل کینٹ میں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک تحصیل شالیمار میں ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ انور بریار تحصیل ماڈل ٹاؤن اور تحصیل رائیونڈ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو مانیٹر کریں گے۔

ڈی سی صالحہ سعید کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک اور اے سی کینٹ عفت خان نے ڈی ایچ اے میں الفتح سٹور، پورٹ پوری، یورو اور گرین ویلی پر چھاپے مارے۔انہوں نے ڈی سی کاؤنٹرز کو چیک کیااورپھلوں ،سبزیوں کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا۔انہوں نے ڈی سی کاؤنٹر پر دیگر اشیاء ضروریہ کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا۔چینی زائد قیمت پر فروخت کرنے پر پورٹ پوری اور یورو سٹور کو 01 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ گراں فروشی پر کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :