شہادت امام حسین ؓ حق پر ڈٹ جانے اور باطل کے سامنے سر نہ جھکانے کا درس دیتی ہے ،سینیٹر سراج الحق

بدھ ستمبر 23:45

شہادت امام حسین ؓ حق پر ڈٹ جانے اور باطل کے سامنے سر نہ جھکانے کا درس ..
لاہور۔11 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ شہادت امام حسین ؓ حق پر ڈٹ جانے اور باطل کے سامنے سر نہ جھکانے کا درس دیتی ہے ، حضرت امام حسین ؓ کی قربانی نہ صرف امت مسلمہ بلکہ پوری انسانیت کے لیے ہدایت اور رہنمائی کا ذریعہ ہے، حق و باطل کی کشمکش میں فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے، پاکستان اپنے نظریے پر قائم رہے گا،کشمیریوں کی پریشانیوں میں کوئی کمی نہیں آرہی ، 37 دنوں کے کرفیو سے کشمیر میں ایک بڑا انسانی المیہ جنم لے رہاہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کسی کارکن پر کرپشن کا کوئی دھبہ نہیں ہے ، جماعت اسلامی کے بارہ سو سے زائد پی ایچ ڈی ڈاکٹرز کی ٹیم ہے جو تعلیم ، صحت ، زراعت ، صنعت اور معیشت کے شعبوں میں اپنی مہارت کا لوہا منواچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم نے احتساب کا نعرہ ہی نہیں لگایا بلکہ خود کو ہر جگہ احتساب کے لیے پیش کیا ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اس وقت بارہ ہزار سے زائد یتیم بچوں کی پرورش کر رہی ہے ۔ ایک لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات ہمارے اداروں میں زیر تعلیم ہیں ۔ 67 لاکھ لوگوں کو ہم نے ایک سال میں علاج معالجے کی مفت سہولت دی ہے