چھکوں کی برسات، کرس گیل نے تیز ترین سینچری جڑ دی

کیریبیئن پریمیئر لیگ کے میچ میں جمیکا کی نمائندگی کرتے ہوئے ویسٹ انڈین جارح مزاج بلے باز نے 116 رنز کی اننگ کھیلی

muhammad ali محمد علی بدھ 11 ستمبر 2019 22:19

چھکوں کی برسات، کرس گیل نے تیز ترین سینچری جڑ دی
جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 ستمبر2019ء) چھکوں کی برسات، کرس گیل نے تیز ترین سینچری جڑ دی، کیریبیئن پریمیئر لیگ کے میچ میں جمیکا کی نمائندگی کرتے ہوئے ویسٹ انڈین جارح مزاج بلے باز نے 116 رنز کی اننگ کھیلی۔ تفصیلات کے مطابق کیریبیئن پریمیئر لیگ میں کرس گیل کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں 22ویں سنچری جڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق کیریبیئن پریمیئر لیگ میں جمیکا کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے دھواں دار اننگز کھیلی اور صرف 62 گیندوں پر 116 رنز بنا ڈالے۔ کرس گیل کی اننگز میں 10 بلند و بالا چھکے اور 7 سات چوکے شامل تھے۔ کرس گیل 116 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس میچ میں ٹوٹل 37 بلند و بالا چھکے لگے جن میں کرس گیل نے 10 اور چیڈوک والٹن نے 8 چھکے لگائے۔

(جاری ہے)

تاہم کرس گیل کی دھواں دار اننگز بھی جمیکا کو شکست سے نہ بچا سکی۔ کرس گیل نے کافی عرصے بعد ایسی دھواں دار اننگ کھیلی ہے۔ کرس گیل حالیہ کرکٹ ورلڈکپ اور بھارت کیخلاف سیریز کے دوران کوئی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے تھے۔ کرس گیل کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا کنگ کہا جاتا ہے۔ کرس گیل اگلے سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد ممکنہ طور پر تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔