لاہور،سول لائنز ڈویژن پولیس کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری

بدھ 11 ستمبر 2019 23:53

لاہور۔11 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پرسول لائنز ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ ایس پی سول لائنز ڈویژن دوست محمد کی زیرِنگرانی سول لائنز ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملو ث61ملزمان گرفتار کر لیئے۔

ڈکیت و چور گینگز کے ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی02 لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمدکیا گیا۔

(جاری ہے)

ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 02 پسٹلز اورگولیاں برآمد کر لیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی06ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی01 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی26ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے دائو پرلگی 71ہزار روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔

چوری، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب03 اشتہاری مجرمان گرفتارجبکہ 08 عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا۔ ون ویلنگ، پتنگ بازی ،ہوائی فائرنگ، لائوڈسپیکر اورپرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر 14 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :