معیاری دودھ کی یقینی فراہمی، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑے ڈیری پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ

فیل ہونے والی پروڈکٹس کا سٹاک فوراً مارکیٹ سے اٹھوا دیا جائے گا۔کیپٹن (ر) محمد عثمان

بدھ 11 ستمبر 2019 23:53

لاہور۔11 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) صوبہ بھر میں معیاری دودھ کی یقینی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیری سیفٹی ٹیموں نے بڑے ڈیری پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ کی۔پنجاب بھر میں 30 پروڈکشن یونٹس کا معائنہ کرتے ہوئے متعدد کو جرمانے جبکہ13کے سیمپلزمزید تجزیہ کیلئے لیبارٹری روانہ کر دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈیری سیفٹی ٹیموں نے لاہورزون میں 20راولپنڈی5،ملتان زون2جبکہ مظفرگڑھ میں 3یونٹس کی چیکنگ کی ۔

پنجاب بھر میں 30بڑے پروڈکشن یونٹس کا معائنہ کرتے ہوئی13کے سیمپلزمزید تجزیہ کیلئے لیبارٹری روانہ کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 2پروڈکشن یونٹس پر بھاری جرمانے عائدجبکہ معمولی نقائص کی بناء پر 27پروڈکشن یونٹس کو اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ حاصل شدہ نمونے ایک یا ایک سے زائد مستند لیبارٹریز میں تجزیہ کے لیے بھیجے جائیں گے۔ سیمپلنگ مہم مکمل ہونے پر نتائج مفاد عامہ کے تحت جاری بھی جائیں گے۔فیل ہونے والی پروڈکٹس کا سٹاک فوراً مارکیٹ سے اٹھوا دیا جائے گا۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے واضح کیا کہ مارکیٹ میں فروخت ہونے والی تمام اشیائے خورونوش کو سالانہ سیمپلنگ شیڈول کے مطابق چیک کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :