قائداعظم محمد علی جناح ارادوں کے پختہ اور محنت میں سب سے آگے تھے، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ

بدھ 11 ستمبر 2019 23:53

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کی 71 ویں برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے قائداعظم محمد علی جناح جیسی تاریخ ساز شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں. قائدِ اعظم ارادوں کے پختہ اور محنت میں سب سے آگے تھے۔ انھوں نے ہر طرح کے حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ان سب خصوصیات کی بنیاد پر ہی وہ پاکستان کو ایک علیحدہ اسلامی ریاست کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھارنے میں کامیاب ہوئے ان کے اقوال آنے والی تمام نسلوں کے لیے ایک ایسا درس ہے جسے ترقی کی منزلوں پر پہنچنے کے لیے ذہن نشین کرنا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے نوجوانوں کو ہمیشہ اہمیت دی اور ان کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی.

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ہی کوئی تبدیلی یا انقلاب لا سکتے ہیں. اور ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں. اور یہ سب کچھ صرف اور صرف دن رات محنت کی بدولت ممکن ہی. صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے فرمان سوچ و افکار اور زندگی کے تین اصول ایمان اتحاد تنظیم ہمارے لئے مشعل راہ ہیں. جن پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنے ملک کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچا سکتے ہیں. انھوں نے کہا کہ قائداعظم کے 71 ویں برسی کے موقع آئیے اس عزم کا اظہار کریں کہ وطن عزیز کی بقا سلامتی ترقی و خوشحالی کے لئے دن رات محنت کریں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔