Live Updates

پنجاب حکومت ہی تحریک انصاف کی حکومت کیلئے خطرہ بن گئی ہے: سینئیر صحافی کا دعویٰ

عثمان بزدار کے معاملے پر تحریک انصاف کے اندر بھی بے چینی ہے، پنجاب میں ایک سال میں تین آئی جیز تبدیل ہوئے اور سب کو ہی سیاسی بنیادوں پر ہٹایا گیا: شاہ زیب خانزادہ کا نکشاف

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 11 ستمبر 2019 23:09

پنجاب حکومت ہی تحریک انصاف کی حکومت کیلئے خطرہ بن گئی ہے: سینئیر صحافی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 ستمبر 2019ء) سینئیر صحافی شاہ زیب خانزادہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ہی تحریک انصاف کی حکومت کیلئے خطرہ بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے معاملے پر تحریک انصاف کے اندر بھی بے چینی ہے، پنجاب میں ایک سال میں تین آئی جیز تبدیل ہوئے اور سب کو ہی سیاسی بنیادوں پر ہٹایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک پنجاب پولیس میں اصلاحات کیلئے تین کمیٹیاں بنائی ہیں لیکن ابھی تک اصلاحات سامنے آئی ہیں، صاف نظر آرہا ہے کہ عثمان بزدار کی نہیں چلتی لیکن عمران خان پھر بھی عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پولیس اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل نے پی ٹی آئی میں موجود وزیر اعلیٰ کے مخالفین کو واضح پیغام دیا ہے کہ ہ عثمان بزدار کو وزیراعظم نے 5 سال کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب بنایا ہے، اگر کسی کو عثمان بزدار کی شکل اچھی نہیں لگتی تو میں کچھ نہیں کر سکتا، وہ پارٹی چھوڑ دے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری اپنی پارٹی کے لوگ ہماری پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں۔ اگر وزیراعظم نے کہا کہ عثمان بزدار اب وزیراعلیٰ نہیں تو میں اْن کی وکالت نہیں کروں گا۔ جس دن وزیراعظم کا حکم آیا عثمان بزدار 12 گھنٹے میں وزیراعلیٰ ہاوٴس چھوڑ دیں گے۔ دوسری جانب سینئیر صحافی حامد میر نے بتایا ہے کہ کچھ مقتدر حلقوں نے بھی وزیراعظم عمران خان سے کہاتھا کہ عثمان بزدار کو ہٹادیں کیونکہ ان سے صوبہ نہیں چل رہا لیکن عمران خان نے ان کی بھی نہیں سنی۔ اب سینئیر صحافی شاہ زیب خانزادہ نے بھی کہا ہے کہ پنجاب حکومت ہی تحریک انصاف کی حکومت کیلئے خطرہ بن گئی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات