سیالکوٹ میں چار مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو حقیقی بھائیوں کو زخمی کر دیا

بدھ 11 ستمبر 2019 23:55

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) سیالکوٹ میں چار مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو حقیقی بھائیوں کو زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ستراہ کے علاقہ چھانگی کا رہائشی صابر حسین گھر پر موجود تھا کہ اس کے بھائی لیاقت علی نے اسے گھر سے باہر کام کے سلسلہ میں بلا یا تو اسی اثناء میں گھر کے باہر کھڑے ملزمان عمر فاروق،عظیم ،غنی اور محسن مسلح آتش اسلحہ نے دونوں بھائیوں کو روک لیا اور جان سے ماردینے کی نیت سے ان پر فائرنگ کر دی پائوں میں گولی لگنے سے لیاقت علی اور پیٹ میں گولی لگنے سے صابر حسین زخمی ہو گیا زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھانہ ستراہ پولیس نے ملزمان نے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔