معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے اُمور نوجواناں عثمان ڈار ،صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق اور حکام نے سیالکوٹ میں عاشورہ

جلوسوں اور مجالس سمیت کا جائزہ لینے کیلئے تحصیلوں کے دورے کئے

بدھ ستمبر 23:55

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے اُمور نوجواناں عثمان ڈار ،صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق،کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن وقاص علی محمود، ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ طارق عباس قریشی، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن(ریٹائرڈ) مستنصر فیروز نے یوم عاشور پر ضلع سیالکوٹ میں نکالے جانے والے جلوسوں اور مجالس سمیت شہر میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے چاروں تحصیلوں کے دورے کئے ۔

معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے اُمور نوجواناں عثمان ڈار ،صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق،کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن وقاص علی محموداورریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ طارق عباس قریشی نے عشرہ محرم کے دوران ضلع میں امن و امان کو برقرار رکھنے ، جلوسوں اور مجالس کی حفاظت سمیت تمام انتظامی امور بخوبی احسن انجام دینے پر ضلعی انتظامیہ ، میونسپل کارپوریشن ، ضلع کونسل، میونسپل کمیٹیوںاور پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان کو شاباش دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلال حیدر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن(ریٹائرڈ) مستنصر فیروز نے مانیٹرنگ کیلئے آنے والے عوامی نمائندوں اور افسران کو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا بھی دورہ کروایا اور ضلع میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ تمام جلوسوں کے روٹس کی نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے تھے جبکہ بم ڈسپوزل اسکوڈ اور پولیس کی جانب سے روٹس کی سویپنگ کی گئی ۔

انہوں نے بتایاکہ پولیس کے جوانوں کے ساتھ ساتھ تنظیم شہری دفاع کے رضا کاروں نے جوانمردی سے ذمہ داریاں انجام دیںجبکہ ریسکیو1122کے جوانوں نے مستعدی اور جانفشانی سے ذمہ داریاں انجام دیں ۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی امن کمیٹی کے ممبران سمیت جلوسوں اور مجالس کے منتظمین کا انتظامیہ اور پولیس کے تعاون مثالی رہا جس کے بدولت تمام امور بخوبی احسن انجام پائے ۔

اس موقع پر اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ احمد سعید منج , ڈی او ایمرجینسی کمال عابد، ایم او ایف افضل بٹ، سول ڈیفنس آفیسر وقار اکبر، چیف وارڈن تنظیم شہری دفاع طاہر مجید کپوراور چیئرمین امن کمیٹی ارشد گجر ، ایڈیشنل چیف وارڈن چوہدری شاہنواز ، حاجی عبدالستار،انسپکٹنگ آفیسر سید زمان شاہ اور حافظ زکریا بھی موجود تھے ۔