چیف جسٹس عدالت العالیہ آزادکشمیر ایم تبسم آفتاب علوی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لیے امریکہ روانہ ہو گئے

بدھ 11 ستمبر 2019 23:55

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) چیف جسٹس عدالت العالیہ آزادکشمیر ایم تبسم آفتاب علوی پاکستانی امریکن لائرز فار سول اینڈ لیگل رائٹس نیویارک کے ز یز اہتمام منعقدہ جوڈیشل ایکٹوازم کانفرنس میں شرکت کے لیے گزشتہ روز امریکہ روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

پروٹوکول آفیسر عدالت العالیہ خواجہ احسن امتیاز بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔چیف جسٹس عدالت العالیہ کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت پاکستان امریکن لائرز فار سول اینڈ لیگل رائٹس کی طرف سے دی گئی ہے۔چیف جسٹس عدالت العالیہ ایم تبسم آفتاب علوی 2ہفتے تک امریکہ میں قیام کریں گے۔