سپورٹس بورڈ پنجاب نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کررہا ہے‘ عدنان ارشد اولکھ

بدھ 11 ستمبر 2019 23:55

لاہور۔11 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام 6مختلف کھیلوں کے شروع ہونے والے انڈر 16کھلاڑیوں کے کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں سنگ میل ثابت ہوںگے، کوچنگ اینڈ ٹرینگ کیمپ نوجوانوں کیلئے اپنے کھیل کو بہتر بنانے کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے، بدھ کے روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ نئی نسل کیلئے سپورٹس کا فروغ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے، ماضی میں اس طرح کے کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ نہیں لگائے گئے جس کی بدولت دوردراز کے علاقوں سے ٹیلنٹ سامنے لانے میں مشکلات پیش آئیں، سپورٹس بورڈ پنجاب اب نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کررہا ہے تاکہ نئے کھلاڑی تیار کریں جس سے مختلف کھیلوں میں پاکستان کا نام روشن ہوگا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے مزید کہا ہے کہ کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ میں ماہر کوچز کھلاڑیوں کو تربیت دیکر ان کے کھیل کو مزید بہتر بنائیں گے اور ان کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں کیلئے تیار کیا جائے گا، کھلاڑیوں کے ٹرائلز مکمل ہوچکے ہیں جن میں کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے، بہت جلد 6مختلف کھیلوں کے کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ لاہور سمیت مختلف شہروں میں شروع کردیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس ایونٹ سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع ملے گا اور ملک کو نئے کھلاڑی ملیں گے۔

متعلقہ عنوان :