گلگت، شاہراہ قراقرم پر ٹریفک حادثہ، دو موٹر سائیکل سوار افراد جاں بحق

جمعرات 12 ستمبر 2019 00:00

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) شاہراہ قراقرم پر ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق شاہراہ قراقرم رحیم آباد کے مقام پر موٹر سائیکل سوار محمد حفیظ اور خاور تیز رفتاری سے موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں گر گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں دونوں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔