چائنیز اکیڈمی آف سائنس کے اعلیٰ سطحی وفد کی وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی سے ملاقات

مشترکہ طور پر گلیشیئر ماڈلنگ، جیوہیزارڈ اور آب و ہوا کے اثرات سے متعلق عالمی کانفرنس کرانے پراتفاق

جمعرات 12 ستمبر 2019 00:00

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) چائنیز اکیڈمی آف سائنس قراقرم یونیورسٹی کو تحقیقی سنٹرقائم کرنے، گلیشئرز مانیٹرنگ اور گلیشئرز و آب ہوا کے شعبے سے متعلق اساتذہ کی استعداد کار بڑھانے کے لیے تعاون فراہم کریگی۔اس کا فیصلہ چائنیز اکیڈمی آف سائنس کے اعلیٰ سطح کے وفد نے قراقرم یونیورسٹی لیزآن آفس کے دورے کے دوران قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کیا۔

ملاقات میں دونوں اداروں نے مختلف نوعیت کے مشترکہ تعاون کے شعبوں پر گفتگو کی۔ اس موقع پر قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے قراقرم یونیورسٹی فیکلٹی ممبران، مختلف تعلیمی پروگراموں اور شعبہ جات اور قراقرم کریسوفیر و کلامیٹ سنٹر کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی۔

(جاری ہے)

چائنیز اکیڈمی آف سائنس کے وفد کی قیادت پروفیسر تیانہوا ہانگ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر چائنا پاک ریسرچ سنٹر آن ارتھ ایس سی کررہے تھے۔

وفد میں پروفیسر سوئی لیجن، ڈاکٹر فینغوان سو، ڈاکٹر فرقی یو اور تنہائی جیانگ موجود تھے جبکہ ڈاکٹر محمد صفدر ڈی جی سی پیک سنٹر ایچ ای سی بھی شریک تھے۔ وائس چانسلر نے وفد کو بتایا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان میں قراقرم سینٹر فار کریوس فیر اینڈ کلائمیٹ سٹڈیز کے قیام کے حوالے سے مرتب کردہ پروپوزل جمع کرانے سمیت سنٹر کے قیام کرنے کے اغراض و مقاصد اور سنٹر کے قیام میں قراقرم یونیورسٹی اور چائینز اکیڈمی آف سائنس کے کردارسے متعلق بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں دونوں فریقین نے گلیشیئر ماڈلنگ، جیوہیزارڈ اور آب و ہوا کے اثرات کے بارے میں مشترکہ طور پر بین الاقوامی کانفرنسز اور ورکشاپس کا اہتمام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

متعلقہ عنوان :