شاہ مراد شوگر ملز کے منافع میں 227 فیصد اضافہ

جمعرات 12 ستمبر 2019 10:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) مینوفیچرنگ سال 2019ء کے پہلے 9 مہینوں کے دوران شاہ مراد شوگر ملز لمیٹڈ (ایس ایچ ایم ایل) کے بعد از ٹیکس منافع میں 227 فیصد کااضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ ایم ایل کے مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق اس عرصہ کے دوران کمپنی نے 1169 ملین روپے کا خالص نفع کمایا ہے جبکہ مینوفیکچرنگ سال 2018ء کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران کمپنی نے 357 ملین روپے کا بعد ازٹیکس منافع کمایا تھا۔

اس طرح مینوفیکچرنگ سال 2018ء کے مقابلہ میں مینوفیکچرنگ سال 2019ء کے ابتدائی 9 مہینوں کے دوران شاہ مراد شوگر ملز لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 812 ملین روپے یعنی 227 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 16.90 روپے کے مقابلہ میں 55.33 روپے فی حصص تک بڑھ گئی۔

متعلقہ عنوان :