اقراء عزیز ڈرامہ سیریل’’ جھوٹی‘‘میں احمد علی بٹ کی بیوی بنیں گی

جمعرات 12 ستمبر 2019 10:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز ڈرامہ سیریل’’ جھوٹی‘‘میں احمد علی بٹ کی اہلیہ کے روپ میں دکھائی دیں گی۔

(جاری ہے)

اقراء عزیز اور احمد علی بٹ پہلی بار ایک ساتھ ڈرامہ سیریل’’جھوٹی‘‘ میں دکھائی دیں گی، ڈرامے کی کہانی ایک ایسے میاں بیوی کے گرد گھومتی ہے جس کی بیوی کی نظر میں پیسے کی زیادہ اہمیت ہوتی ہے اور وہ سمجھتی ہے کہ پیسہ ہی سب کچھ ہوتا ہے، ڈرامے میں احمد علی بٹ ایک متوسط طبقے کا سنجیدہ شخص ناصر کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اقراء ان کی اہلیہ نمرہ کے روپ میں دکھائی دیں گی۔ ڈرامے کے ہدایت کار رامیش اور اس کے مصنف علی معین ہیں۔

متعلقہ عنوان :