مصر کا پبلک ٹرانسپورٹ سیکٹر کے لئے الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار کے لئے چینی فرم کے ساتھ معاہدہ

جمعرات 12 ستمبر 2019 10:15

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) مصر نے ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے چینی فرم کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مصر کے نیشنل آرگنائزیشن فار ملٹری پروڈکشن اور چین کے آٹوموٹو گروپ ’گیلی‘ کے ساتھ الیکٹرک بسوں ، ٹرکوں اور ٹیکسیوں کی مشترکہ پیداوار کے لئے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر ایک تقریب میں دستخط کیئے۔مذکورہ معاہدہ طے پانے سے قبل قابل تجدید توانائی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی غرض سے مصری وزیر برائے پبلک بزنس سیکٹر ہشام توفیق نے چین میں الیکٹرک کار ساز فیکٹریوں کا دورہ کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :