جاپان میں سمندری طوفان کے بعد تاحال لاکھوں گھر بجلی کی سہولت سے محروم

جمعرات 12 ستمبر 2019 10:20

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) جاپان میں تباہ کن سمندری طوفان فًکسائی کے دو روز بعد بھی لاکھوں گھراور کاروباری ادارے بجلی سے محروم ہیں۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق سمندری طوفان فًکسائی سے ٹوکیو کے نزدیک لاکھوں گھرورںاور کاروباری اداروں کی بجلی تاحال منقطع ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ چیبا کے علاقے میں جلد از جلد بجلی مکمل بحال کر دی جائے گی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ بجلی بحال کرنے کے لیے وہ رات بھر مصروف ہے لیکن سلسلہ وار طوفان، گرج چمک اور بارش کے سبب مرمت کا کام مشکلات کا شکار ہے۔ اطلاعات کے مطابق چیبا میں تقریباً 4 لاکھ گھرانے اور کاروباری اداروں کی بجلی بحال نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :