بنگلہ دیش، افغانستان اور زمبابوے کے درمیان تین ملکی ٹی 20 سیریز (آج) سے شروع ہوگی، پہلا میچ بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا

جمعرات 12 ستمبر 2019 10:40

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) بنگلہ دیش، افغانستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ملکی ٹی 20 سیریز (آج) جمعہ سے بنگلہ دیش میں کھیلی جائے گی۔ شیڈول کے مطابق سیریز کا پہلا میچ (آج) جمعہ کو بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

14 ستمبر کو دوسرے میچ میں افغانستان اور زمبابوے کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ تیسرا میچ 15 ستمبر کو بنگلہ دیش اور افغانستان کے مابین کھیلا جائے گا، 18 ستمبر کو چوتھے میچ میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی۔ پانچواں میچ 20 ستمبر کو افغانستان اور زمبابوے جبکہ چھٹا اور آخری میچ 21 ستمبر کو بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔