بھارت اور جنوبی افریقن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 15 ستمبر کو کھیلا جائے گا

جمعرات 12 ستمبر 2019 10:40

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) بھارت اور جنوبی افریقن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 15 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ پروٹیز ٹیم اپنے دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 15 ستمبر کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ سے ہو گا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 18 ستمبر کو موہالی کے مقام پر کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 ستمبر کو بنگلور میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 2 سے 6 اکتوبر تک وشاکاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 10 سے 14 اکتوبر تک پونے میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 19 سے 23 اکتوبر تک رانچی میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے بعد جنوبی افریقن ٹیم واپس وطن لوٹ جائے گی اور آئندہ سال مارچ میں بھارت کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :