ٹیم ایشز سیریز برابر کرنے کے لئے سردھڑ کی بازی لگا دی گی، معین علی

جمعرات 12 ستمبر 2019 10:40

اوول۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر معین علی نے کہا ہے کہ انکی ٹیم ایشز سیریز برابر کرنے کے لئے سردھڑ کی بازی لگا دے گی۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور ایشز کے پانچویں اور آخری میچ میں کامیابی کے لئے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں ایسے باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی بھر پور اہلیت رکھتے ہیں۔

معین علی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ بہت جلد ٹیم میں واپس آئینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی موجودہ ٹیم متوازن اور مضبوط سکواڈ پر مشتمل ہے ۔ معین علی نے کہا کہ انکی ٹیم کو ہوم گرائونڈ اور ہوم کرائوڈ کا بھی ایڈوانٹج حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم ایشز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کو جیتنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں ورلڈ کلاس بلے باز ہیں جو اکیلے ٹیم کو میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایشز سیریز میں کینگروز کو میزبان ٹیم کے خلاف 2-1 کی برتری حاصل ہے اور میزبان ٹیم کو ایشز سیریز برابر کرنے کے لئے پانچواں میچ جیتنا ضروری ہوگا کینگروز پانچواں میچ برابری کی صورت میں بھی ایشز اپنے نام کر لیں گے۔

متعلقہ عنوان :