مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 39 ویں روز بھی معمولات زندگی مفلوج

جمعرات 12 ستمبر 2019 11:19

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 39 ویں روز بھی معمولات زندگی مفلوج
سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) مقبوضہ کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو منسوخ کرنے اور مقبوضہ علاقہ کو بھارت کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کرنے کے بھارتی حکومت کے اقدام کے بعد وادی کشمیر اور جموں ریجن میں جمعرات کو مسلسل39 ویں روز بھی معمولات زندگی مفلوج رہے۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر میں پانچ اگست کے مودی حکومت کے فیصلے کے بعد سے سخت پابندیاں اورکرفیو نافذ ہے جبکہ دفعہ 144 کے تحت چار یا اس سے زیادہ لوگوں کے ایک مقام پر جمع ہونے پر پابندی عائد ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ اور مواصلات کے تمام ذرائع پانچ اگست سے معطل ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں تمام دکانیں اور کاروباری ادارے بند اور سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بھی بند ہے۔بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں مظاہروں کو روکنے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں بڑی تعداد میں اضافی فوجی تعینات کررکھے ہیں۔