بھارتی پارلیمنٹ کے رکن وائیکو نے مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلی فاروق عبداللہ کی رہائی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

جمعرات 12 ستمبر 2019 11:19

بھارتی پارلیمنٹ کے رکن وائیکو نے مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلی فاروق ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) جنوبی بھارت کی علاقائی جماعت ’’ایم ڈی ایم کے‘‘ کے سربراہ اور بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا کے رکن وائیکونے مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز نیشنل کانفرنس کے سربراہ اور سابق وزیراعلی فاروق عبداللہ کی رہائی کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائیکو نے اپنی درخواست میںکہا ہے کہ فاروق عبداللہ سے پانچ اگست سے رابطہ نہیں ہورہا ہے۔

انھوں نے عدالت سے بھارتی حکومت کو فاروق عبداللہ کواصالتا عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت دینے کی درخواست کی ہے۔ وائیکونے کہاہے کہ فاروق عبداللہ کو حراست میں رکھاگیا ہے، اس لئے بھارتی حکومت انھیں رہاکرے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آئین کی دفعہ 370کو ختم کرنے کے بعد سے مقبوضہ کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کو نظربند رکھاگیاہے جن میں فاروق عبداللہ بھی شامل ہیں۔