اداکاری کیساتھ وکالت کی پریکٹس بھی کر رہی ہوں ‘ماورا حسین

وکالت کا مقصد ایسے لوگوں کی قانونی معاونت کرنا ہے جو وکیل کرنے کی سکت نہیں رکھتے

جمعرات 12 ستمبر 2019 12:30

اداکاری کیساتھ وکالت کی پریکٹس بھی کر رہی ہوں ‘ماورا حسین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) نامور اداکارہ ماورا حسین نے کہا ہے کہ اداکاری کے ساتھ وکالت کی پریکٹس بھی کر رہی ہوں ، وکالت کا مقصد ایسے لوگوں کی قانونی معاونت کرنا ہے جو وکیل کرنے کی سکت نہیں رکھتے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ خود کو شوبز سے ہرگز الگ نہیں کر سکتی بلکہ میں فلم اور ٹی وی دونوں پر کام کر رہی ہوں۔ وکالت کی پریکٹس کا ہرگز یہ مقصد نہیں کہ میں کوئی بڑی وکیل بنوں بلکہ اس کامقصد ایسے لوگوں کی قانونی معاونت کرنا ہے جو اپنا دفاع کرنے کیلئے وکیل کرنے کی سکت نہیں رکھتے ۔

متعلقہ عنوان :