ٹینس کی تازہ ترین عالمی رینکنگ
نوویک جوکووچ مینز سنگلز میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، یو ایس اوپن چیمپئن رافیل نڈال اور راجر فیڈرر بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر قائم ہیں، ایشلیگ بارٹی نے ویمنز سنگلز میں سابق عالمی نمبر ایک نائومی اوساکا سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے، نائومی اوسکا چار درجے تنزلی کے بعد پہلے سے چوتھے نمبر پر چلی گئیں، روبرٹو باٹسٹا ٹاپ ٹین میں شامل، ویمنز میں یو ایس اوپن چیمپئن بیانکا لمبی چھلانگ 10 درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں شامل
جمعرات 12 ستمبر 2019 12:38
(جاری ہے)
ایلینا سیوٹولینا پانچ درجے ترقی پاکر پانچویں سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئیں ہیں۔
یو ایس اوپن ویمنز سنگلز چیمپئن کینیڈین سٹار بیانکا اینڈرسکیو نے لمبی چھلانگ لگائی ہے اور وہ 15 درجے ترقی پانے کے بعد ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئیں ہیں۔ جمہوریہ چیک کی کارولینا پالیسکووا اور یوکرائن کی ایلینا سیوٹولینا بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ ہسپانوی روبرٹو باٹسٹا ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے۔ آئی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ مینز رینکنگ میں سربین سٹار اور ومبلڈن چیمپئن نوویک جوکووچ یو ایس اوپن میں شکست کے باوجود بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ یو ایس اوپن چیمپئن سپین کے رافیل نڈال دوسرے اور سوئس سٹار راجر فیڈرر تیسرے نمبر پر ہیں۔ روس کے ڈینیلی میڈویڈو ایک درجہ ترق پاکر چوتھے نمبر پر پہنچ گئے، آسٹریا کے ڈومینک تھیم ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے، جرمنی کے الیگزینڈر زویرو چھٹے نمبر پر ہیں، یونانی کھلاڑی سٹیفانوس ایک درجہ ترقی کے بعد آٹھویں سے ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جاپان کے نیشیکوری ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں سے آٹھویں نمبر پر چلے گئے ہیں، روس کے کیرن خچانوف نویں نمبر پر برقرار ہیں، سپین کے روبرٹو باٹیسٹا دسویں نمبر پر ہیں۔ اٹلی کے فابیو فوگنینی گیارہویں، فرانس کے گیل مونفلس بارہویں نمبر پر ہیں، اٹلی کے میٹو بریٹینی 12 درجے ترقی پاکر 25 ویں سے 13 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن 14 ویں نمبر پر ہیں، کروشیا کے بورنا کورک تین درجے تنزلی کے بعد 12 ویں سے 15 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں، ارجنٹائن کے ڈیگو پانچ درجے ترقی پاکر 21 ویں سے 16 نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ جارجیا کے نیکولز ایک درجہ ترقی پاکر 18 ویں سے 17 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن ایک درجہ تنزلی کے بعد 17 ویں سے 18 نمبر پر چلے گئے۔ سوئس سٹار سٹین وارینکا پانچ درجے ترقی کے بعد 24 ویں سے 19 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ امریکہ کے جان اسنر 6 درجے تنزلی کے بعد 14 ویں سے 20 نمبر پر چلے گئے ہیں۔ بلغاریہ کے گریگور دیمتروف 53 درجے لمبی چھلانگ لگاکر 78 ویں سے 25 نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے انجری مسائل سے چھٹکارہ پانے کے بعد بڑے عرصہ کے بعد ٹینس کے میدان میں جلوہ گر ہوئے ہیں وہ ٹینس کے میدانوں سے دوری کی وجہ سے رینکنگ میں 328 ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ مرے 2006ء سے ٹاپ رینکڈ برطانوی کھلاڑی تھے۔ ادھر ویمنز سنگلز میں آسٹریلیا کی ایشلیگ بارٹی کی ترقی ہوئی ہے اور وہ جاپان کی نائومی اوساکا سے پہلی پوزیشن چھین کر پہلے نمبر پر براجماں ہوگئیں ہیں۔ جمہوریہ چیک کی کیرولینا پالیسکووا ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئیں ہیں، یوکرائن کی ایلینا سویٹولینا دو درجے ترقی پاکر پانچویں سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئیں ہیں۔ جاپان کی نائومی اوساکا چار درجے تنزلی کے بعد پہلی سے چوتھی پوزیشن پر چلی گئیں ہیں۔ یو ایس اوپن چیمپئن بیانکا اینڈرسکیو دس درجے ترقی پاکر 15 ویں سے پانچویں نمبر پر پہنچ گئیں ہیں۔ رومانیہ کی سیمونا ہالپ دو درجے تنزلی کے بعد چوتھے سے چھٹے نمبر پر چلی گئیں ہیں۔ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹوا ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے سے ساتویں نمبر پر چلی گئی ہیں۔ ہالینڈ کی کیکی برٹنز ایک درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلی گئی ہیں، امریکہ کی سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز بھی ایک درجہ تنزلی کے بعد اٹھویں سے نویں نمبر پر چلی گئی ہیں جبکہ سوئٹزلینڈ کی بدلیندا بنکک دو درجہ ترقی کے بعد 12 ویں سے 10 نمبر پر پہنچ گئیں ہیں۔ برطانوی کھلاڑی جوہانا کونٹا پانچ درجے ترقی پاکر گیارہویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں، چین کی قیانگ وانگ چھ درجے ترقی کے بعد 18ویں سے 12 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ بیلاروس کی سابالینکا 13 نمبر پر قائم ہیں، امریکہ کی سلونی سٹیفنز چار درجے تنزلی کے بعد 14 ویں نمبر پر چلی گئی ہیں، جرمنی کی انجلیق کربر کی بھی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ تنزلی کے بعد 15 ویں نمبر پر چلی گئی ہیں۔ امریکہ کی میڈیسن کیز سات درجے تنزلی کے بعد 16 ویں نمبر پر چلی گئی ہیں، ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی کی دو درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ 17 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں، لٹویا کی اناستاسیجا کی بھی 7 درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ 18 ویں نمبر پر چلی گئی ہیں۔ استونیا کی اینٹ کونٹاویٹ دو درجے ترقی کے بعد 19 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ امریکہ کی سوفیا کینن 20 ویں نمبر پر برقرار ہیں۔ اسی طرح امریکا کی سابق عالمی چیمپئن اور عالمی نمبر ایک وینس ولیمز کی مسلسل تنزلی کا سلسلہ برقرار ہے اور وہ 4 درجے تنزلی کے بعد 56 ویں نمبر پر چلی گئیں ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.