پاکستان افریقہ کے ساتھ تجارت کو بڑھانے کے لئے’’افریقہ پالیسی‘‘ پر عمل پیرا ہے،
پاکستان ٹریکٹرز کو موزمبیق، تنزانیہ کے بعد اب انگولا کو بھی برآمد کرے گا وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی ایتھوپیا کے تجارتی وفد سے گفتگو
جمعرات 12 ستمبر 2019 12:38
(جاری ہے)
ملاقات میں مشیر تجارت رزاق داؤد نے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان افریقہ کے جانب تجارت کو بڑھانے کے لئے’’افریقہ پالیسی‘‘ پر عمل پیرا ہے۔
ایتھوپیا اس حوالے سے بہت اہم ملک ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے چاول، ٹیکسٹائل اور چمڑے کے علاوہ اب انجینیئرنگ کے شعبے سے بھی برآمدات کررہا ہے۔ پاکستانی ٹریکٹرز کو موزمبیق، تنزانیہ کے بعد اب انگولا بھی برآمد کرے گا۔ مشیر تجارت رزاق داؤد نے کہا کہ ادیس ابابا میں کمرشل سیکشن کا قیام کر کے افریقہ میں تجارت کو فروغ دیں گے۔ رواں سال نومبر میں پاکستان نیروبی میں کانفرنس کا انعقاد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیروبی کانفرنس میں افریقی ممالک کو مدعو کریں گے۔ اس موقع پر ایتھوپیا کے وفد میں شامل مارکوس ٹیکلے نے کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ وفد میں شامل منسٹر برائے تجارت و صنعت مسگانو آریگا نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین کاروباری افراد کے مابین روابط بڑھانے کے لئے ٹریڈ سیمنارز، صنعتی اشیاء کی نمائش اور کاروباری وفود کا تبادلہ کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سرمایہ کار ایتھوپیا میں ٹیکسٹائل گارمینٹ اور مینوفیکچرنگ شعبے میں سرمایہ کاری کریں۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.