ْصنعت وپیداوار ڈویژن کے مختلف منصوبوں کے لئے 14کروڑ 23 لاکھ 75 ہزار روپے سے زائد کے فنڈز جاری

جمعرات 12 ستمبر 2019 12:51

ْصنعت وپیداوار ڈویژن کے مختلف منصوبوں کے لئے 14کروڑ 23 لاکھ 75 ہزار روپے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) وزارت منصوبہ بندی ،ترقی واصلاحات نے سرکای شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں صنعت وپیداوار ڈویژن کے مختلف منصوبوں کے لئی14کروڑ 23 لاکھ 75 ہزار روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے رواں مالی سال کیلئے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت صنعت وپیداوار ڈویژن کے مختلف منصوبوں کیلئی2 ارب 34کروڑ 32 لاکھ روپے مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار سے متعلق نیشنل بزنس ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئی5 کروڑ روپے، سوات میں فروٹ ڈی ہائیڈریشن یونٹ کے لئے 51 لاکھ، بوستان انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کے لئے 2کروڑ 21 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جای کردیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :