چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت گوادر پورے خطے کے لئے معاشی مرکز بن رہا ہے، حکام سی پیک اتھارٹی

جمعرات 12 ستمبر 2019 12:51

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت گوادر پورے خطے کے لئے معاشی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک) منصوبہ کے تحت گوادر پورے خطے کے لئے معاشی مرکز بن رہا ہے، سی پیک کے تحت 2019ء کو پاکستان اور چین نے صنعتی، سماجی و معاشی اور زرعی تعاون کا سال قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق سی پیک کے تحت جائنٹ وینچرز وپاکستانی برآمدات کو بڑھانے کے لئے اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

سی پیک سے صنعتی تعاون کو فروغ ملے گا، باہمی اتفاق سے ٹیکسٹائل، پیٹرو کیمیکلز و آئرن اینڈ سٹیل کے شعبے میں چینی سرمایہ کاری لانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے اور پاکستان میں کاروبار کیلئے آسانیاں فراہم کرنے کیلئے پالیسی اصلاحات کا عمل جاری ہے۔