خاطرخواہ ٹیکس اکھٹاکرنے کیلئے حکومت کو معاشی اورکاروباریوں سرگرمیوں میں اضافہ کو یقینی بناناچاہئیے، اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ کا بیان

جمعرات 12 ستمبر 2019 12:58

خاطرخواہ ٹیکس اکھٹاکرنے کیلئے حکومت کو معاشی اورکاروباریوں سرگرمیوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ خاطرخواہ ٹیکس اکھٹاکرنے کیلئے حکومت کو معاشی اورکاروباریوں سرگرمیوں میں اضافہ کو یقینی بناناچاہئیے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں جاری بیان میں شاہد رشید بٹ نے کہا کہ طلب میں کمی کے سبب درآمدات کم ہوگئی ہیں جس سے کسٹم ڈیوٹی میں 5.7 فیصد کمی آئی ہے۔ گزشتہ سال 3832 ارب روپے کا ریونیو جمع کیا گیا تھا جبکہ امسال محاصل کا ہدف 5550 ارب روپے ہے جو گزشتہ سال سے پینتالیس فیصد زیادہ ہے۔انھوں نے کہا کہاس ہدف کے حصول کیلئے حکومت کو کاروباری اورمعاشی سرگرمیوں میں اضافہ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔