سعودی عرب کے مطالبے پر او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس اتوار کو جدہ میں ہو گا

جمعرات ستمبر 13:11

سعودی عرب کے مطالبے پر او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس اتوار کو جدہ میں ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) سعودی عرب کی درخواست پر اسلامی تعاون تنظیم ’’او آئی سی‘‘ کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس 15 ستمبر کو جدہ میں منعقد ہو رہا ہے جس میں اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم میں آنے والی حالیہ تیزی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ٹیلی ویڑن پر ایک نشری خطاب میں اعلان عزم ظاہر کیا تھا کہ انتخابات میں کامیابی کی صورت میں ’’بحیرہ مردار کے شمالی علاقوں، غور کر لیا جائے گا۔

یاہو کے اس بیان کی عرب، اسلامی اور بین الاقوامی سطح پر شدید مذمت کی جا رہی ہے۔او آئی سی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یوسف العثیمین نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین اسلامی تعاون تنظیم، اس کے رکن ملکوں بالخصوص خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب کے ہاں ایک مرکزی حیثیت رکھتا ہے اور ہم اسے فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔