ایوان صنعت و تجارت فیصل ۱ٓبادکے الیکشن 21 ستمبر کو ہوں گے، 19 ستمبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی

جمعرات ستمبر 13:27

ایوان صنعت و تجارت فیصل ۱ٓبادکے الیکشن 21 ستمبر کو ہوں گے، 19 ستمبر کو ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) ایوان صنعت و تجارت فیصل ۱ٓبادکے صدر،سینئر نائب صدراور نائب صدر کے عہدوں کیلئے الیکشن 21 ستمبر بروز ہفتہ کو ہوگا جس کیلئے کاغذات نامزدگی 18 ستمبر بروز بدھ تک وصول کئے جائیں گے جن کی جانچ پڑتال 19 ستمبر بروز جمعرات کو ہوگی اور اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے ترجمان چوہدری محمد نواز نے بتایاکہ فیصل آباد چیمبر کے ایگزیکٹو ممبران مذکورہ تینوں عہدوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں۔انہوںنے بتایاکہ مذکورہ عہدوں کیلئے الیکشن 21ستمبر برو زہفتہ کو ہو گا۔انہوںنے بتایاکہ انتخابات کے شفاف انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔