ایوان صنعت و تجارت فیصل ۱ٓباد کا سالانہ اجلاس عام 30ستمبر کو طلب

جمعرات 12 ستمبر 2019 13:27

ایوان صنعت و تجارت فیصل ۱ٓباد کا سالانہ اجلاس عام 30ستمبر کو طلب
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) ایوان صنعت و تجارت فیصل ۱ٓباد کا سالانہ اجلاس عام 30ستمبر بروز پیر کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں چیمبر کے نومنتخب صدر ، سینئر نائب صدر، نائب صدر اور ایگزیکٹو کے ممبران نئے سال 2019-20 ء کیلئے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے ترجمان مزمل سلطان نے بتایاکہ سالانہ اجلاس عام کا ایجنڈا جلد جاری کر دیا جائے گاجس میں سابق اجلاسوں کی توثیق اور حسابات سمیت دیگر اہم امور شامل ہوں گے ۔

انہوںنے بتایاکہ مذکورہ اجلاس کے دوران فیصل آباد چیمبر کے نو منتخب عہدیداران اور ایگزیکٹو کے منتخب ممبران کے ناموں کا باضابطہ اور سرکاری طور پر اعلان کیا جائے گا۔انہوںنے بتایاکہ سالانہ اجلاس عام میں چیمبر کے تمام ممبران شرکت کریں گے۔