آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کا سٹیزن سروس سنٹر کا دورہ ، مختلف حصوں کا جائزہ لیا

جمعرات ستمبر 13:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے سٹیزن سروس سنٹر کا دورہ کیا اور مختلف حصوں کا جائزہ لیا ۔آئی جی کے ساتھ ڈی آئی جی آپریشنز، اے آئی جی آپریشنز، ایڈیشنل ایس پی اور ایس پی سٹی بھی موجود تھے ۔آئی جی اسلام آباد نے سروس سنٹر کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔آئی جی اسلام آباد سروس سنٹر آئے ہوئے شہریوں سے ملے۔

(جاری ہے)

آئی جی اسلام آباد نے شہریوں سے سروس سنٹر پر ملنے والی ون ونڈو سروس کے بارے میں پوچھا۔شہریوں نے سروس سنٹر پر ملنے والی سہولیات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔شہریوں نے وفاقی پولیس کی طرف سے بہترین ون ونڈو سروسز دینے پر شکریہ ادا کیا۔شہریوں کو بہترین سہولیات فراہمی کے لئے عملہ کو ہدایات دیں۔آئی جی اسلام آباد نے زیر تعمیر اوورسیز بلاک، ٹریفک اور دیگر حصوں کا بھی دورہ کیا۔آئی جی اسلام آباد نے زیرتعمیر حصوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :