Live Updates

’’آئیں چلیں سب مظفرآباد،بن کر کشمیریوں کی آواز‘‘فردوس عاشق اعوان کا ٹوئٹ

آئیں مظلوموں پر جبر و استبداد کے خلاف وزیراعظم کی آواز کے ساتھ اپنی آواز بلند کریں اور کشمیریوں سے یک جہتی کریں

جمعرات 12 ستمبر 2019 13:32

’’آئیں چلیں سب مظفرآباد،بن کر کشمیریوں کی آواز‘‘فردوس عاشق اعوان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ ’’آئیں چلیں سب مظفرآباد،بن کر کشمیریوں کی آواز‘‘۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں(آج) جمعہ کو مظفرآباد میں بھارتی مظالم کے خلاف مقبوضہ جموں کشمیر کے نہتے عوام کی آواز کو پوری دنیا تک پہنچائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ یہ وقت اتحاد اور یکجہتی کا ہے،دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پورا پاکستان کشمیر کے لئے ایک ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئیں مظلوموں پر جبر و استبداد کے خلاف وزیراعظم کی آواز کے ساتھ اپنی آواز بلند کریں اور کشمیریوں سے یک جہتی کریں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات