شاہ محمود قریشی کاجنیوا کے تین روزہ کامیاب دورے کے بعد وطن واپسی، ائیر پورٹ کشمیر بنے گا پاکستان نعروں سے گونج اٹھا

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو اپنے درمیان دیکھ کر لوگوں کا جوش و خروش دیدنی تھا،مسافر ان کے ساتھ سیلفیاں بناتے رہے پاکستان ان کی سیاسی، آئینی اور سفارتی معاونت جاری رکھے گا ،ہم انشاء اللہ ہر فورم پر کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے، گفتگو

جمعرات 12 ستمبر 2019 13:32

شاہ محمود قریشی کاجنیوا کے تین روزہ کامیاب دورے کے بعد وطن واپسی، ائیر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کاجنیوا کے تین روزہ کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچنے پر ائیر پورٹ کشمیر بنے گا پاکستان نعروں سے گونج اٹھا ۔جمعرات کو ایئرپورٹ پر عوام الناس کا ایک جم غفیر وزیر خارجہ کے گرد جمع ہو گیا،ائرپورٹ لاؤنج پاکستان زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا ۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو اپنے درمیان دیکھ کر لوگوں کا جوش و خروش دیدنی تھا،ائیر پورٹ پر مسافروں نے دیر تک وزیر خارجہ کو روکے رکھا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنواتے تھے۔اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ جمہوریت کی جھوٹی دعویدار بھارتی حکومت کا سفاکانہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے - آج دنیا مقبوضہ کشمیر کے لاکھوں مسلمانوں کے ساتھ ہونیوالے ظلم وستم پر بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے - انہوںنے کہاکہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو باور کروانا چاہتے ہیں کہ وہ اپنے حقوق کی اس جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں پاکستان ان کی سیاسی، آئینی اور سفارتی معاونت جاری رکھے گا اور ہم انشاء اللہ ہر فورم پر کشمیریوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے