سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کے خلاف ریفرنس پر سماعت بغیر کارروائی کے 18ستمبر تک ملتوی کر دی گئی

جمعرات ستمبر 13:32

سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کے خلاف ریفرنس پر سماعت بغیر کارروائی کے 18ستمبر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کے خلاف ریفرنس پر سماعت بغیر کارروائی کے 18ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس پر سماعت کی۔ وکیل حشمت حبیب نے کہاکہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے آپ کے لئے پیغام بھیجا ہے۔

(جاری ہے)

وکیل حشمت حبیب نے جج محمد بشیر سے مکالمہ کیا کہ نیب کے تمام کیسز انجینئرڈ ہیں، گزشتہ روز کی تقریر میں آپ کے لئے یہ پیغام ہے۔ پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ گواہ جھوٹے نہیں ہونے چاہئیں۔ حشمت حبیب نے کہاکہ چیف جسٹس نے اوپن کورٹ میں سب کہا ہے میں نے خود سنا ہے۔ پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ ریفرنس کے تفتیشی افسر کی شادی ہے، وہ پیش نہیں ہو سکتے۔ بعد ازاں ریفرنس پر سماعت بغیر کارروائی 18 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ۔