Live Updates

بھارت مذاکرات پر راضی نہیں ہے. ترجمان دفترخارجہ

کشمیر پر عالمی برادری پاکستان کے موقف سے متفق نظر آرہی ہے. ڈاکٹر فیصل کی ہفتہ وار بریفینگ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات ستمبر 13:15

بھارت مذاکرات پر راضی نہیں ہے. ترجمان دفترخارجہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 ستمبر۔2019ء) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی مظالم سے مقبوضہ کشمیر میں شہدا کی تعداد بڑھ رہی ہے، کشمیر پر عالمی برادری پاکستان کے موقف سے متفق نظر آرہی ہے. تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تمام تر مواصلاتی نظام معطل ہے مقبوضہ کشمیر کا دنیا بھر سے رابطہ منقطع ہونے کا آج 40 واں دن ہے، بین الاقوامی میڈیا کو کشمیر میں رسائی دی جائے.

ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے 3 کشمیروں کو شہید کیا، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش ہے.

(جاری ہے)

بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کو حل کرے بھارتی مظالم سے مقبوضہ کشمیر میں شہدا کی تعداد بڑھ رہی ہے. انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں عالمی قوانین کا احترام کرے، ترکی نے بھی اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ہائی کمشنر کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے، ملائیشیا نے بھی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش کیا.

چین کا موقف واضح ہے وہ کسی یکطرفہ اقدام کی حمایت نہیں کرے گا پاکستان مسلسل عالمی برادری کو صورتحال سے آگاہ کر رہا ہے. ہر فورم کو بھارتی غیر قانونی اقدامات سے آگاہ کیا ہے ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ عالمی برادری پاکستان کے موقف سے متفق نظر آرہی ہے، کشمیریوں کو ان کے حقوق عالمی قوانین کے تحت ملنے چاہئیں، پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کے لیے آواز اٹھاتا رہے گا.

انہوں نے کہا کہ 7 ستمبر کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کیا گیا، کھوئی رٹہ سیکٹر پر ایل او سی کی خلاف ورزیوں پر احتجاج ریکارڈ کروایا وزیر خارجہ نے جنیوا میں انسانی حقوق کونسل اجلاس میں شرکت کی. انسانی حقوق کمیشن کے اجلاس میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا گیاترجمان نے کہا کہ پاکستان کو امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی پر کوئی اعتراض نہیں، اعتراض بھارت کو ہے وہ راضی ہوگا تو ثالثی شروع ہوگی.

کل وزیر اعظم عمران خان مظفر آباد جارہے ہیں، کل اہم پالیسی بیان دیں گے انہوں نے کہا کہ امریکا اور طالبان میں مذاکرات رکنے کا علم ہے فریقین اس معاملے پر تحمل کا مظاہرہ کریں، فریقین واپس مذاکرات کی میز پر آئیں. فوجی طاقت سے مسائل حل نہیں ہوسکتے بہتر ہے مذاکرات سے دیرپا امن کے لیے بات چیت کی جائے دفتر خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ایسے اقدام کو مسترد کرتے ہیں جو فلسطین میں تناﺅ کا باعث بنے، ہم فلسطین کی 1969 سے پہلے والی سرحد کو ہی تسلیم کرتے ہیں.

اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے کوئی اقدام نہیں لیا جا رہا.ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں زرائع مواصلات کھولنے، کشمیری قیادت کی رہائی، کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہیں.  انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کے حقوق عالمی قوانین کے تحت ملنے چاہئیں اور عالمی برادری پاکستان کے موقف سے متفق نظر آرہی ہے‘مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج نے تین مزید کشمیری شہید کر دیئے، مقبوضہ کشمیر میں زرائع مواصلات بالکل بند ہیں اور حالیہ بھارتی مظالم40ویں روز میں داخل ہو چکے ہیں.

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی ہے اور پاکستان ہر سطح پر کشیریوں کیلئے آواز اٹھاتا رہے گا، کئی فورم پر پاکستان کی سفارت کاری سے یہ مسئلہ نمایاں ہوا جب کہ وزیرخارجہ نے جنیوا میں انسانی حقوق کمشن کے اجلاس میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا، 10 ستمبر کی انسانی حقوق کونسل میں کشمیر پر مشترکہ اعلامیہ بڑی کامیابی تھی، یہ اعلامیہ 58 ممالک کی طرف سے پیش کیا گیا.

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کے حقوق عالمی قوانین کے تحت ملنے چاہئیں اور عالمی برادری پاکستان کے موقف سے متفق نظر آرہی ہے، چین کا موقف بھی واضح کہ وہ کسی یکطرفہ اقدام کی حمایت نہیں کرے گا. انہوں نے کہا کہ7 ستمبر کو بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے کھوئی رٹہ میں ایل او سی کی خلاف ورزیوں پر احتجاج ریکارڈ کرایا.
تنازعہ مقبوضہ کشمیر کی بھڑکتی ہوئی آگ سے متعلق تازہ ترین معلومات