دُبئی: کم سن لڑکے نے اپنے سے 10 سال بڑی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

زیادتی کا شکار بننے والی خاتون ملازمت کی تلاش میں دُبئی آئی تھی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات ستمبر 13:19

دُبئی: کم سن لڑکے نے اپنے سے 10 سال بڑی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
دُبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،12ستمبر 2019ء) دُبئی میں ملازمت کی تلاش میں آئی غیر مُلکی لڑکی کم سن اماراتی لڑکے کی جنسی زیادتی کا نشانہ بن گئی۔ 19 سالہ ملزم نے 29 سالہ لڑکی کو پستول سے ڈرا دھمکا کر زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ جس کی خاتون کی جانب سے الرشیدیہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی۔ متاثرہ لڑکی نے عدالت کو بتایا کہ اس کا تعلق افریقی ملک کیمرون سے ہے۔

وہ ملازمت تلاش کرنے کی خاطر دُبئی آئی تھی۔وقوعہ کے روز اسے اس کے ایک ہم وطن مرد کا فون آیا جس نے اُسے کہا کہ وہ دُبئی سے شارجہ کے علاقے النہدہ میں واقع ایک شاپنگ مال میں آ جائے، ٹیکسی کاکرایہ وہ خود ادا کردے گا۔ خاتون اپنے ہم وطن کے بتائے گئے شاپنگ مال کی پارکنگ میں پہنچ گئی۔ جہاں اس کا جاننے والا شخص ایک کم سن لڑکے کے ساتھ موجود تھا۔

(جاری ہے)

افریقی شخص لڑکی کو نوجوان کے ساتھ گاڑی میں بٹھا کر کہیں اور چلا گیا۔ تھوڑی دیر بعد نوجوان نے گاڑی چلا دی۔ لڑکی نے اُسے پوچھا کہ وہ اُسے کہاں لے جا رہا ہے۔ لڑکے نے جواب دیا کہ وہ اسے اس کی ملازمت کی جگہ دکھانے اور ذمہ داریاں سمجھانے کے لیے کہیں لے کر جا رہا ہے۔ تھوڑی دیر بعداماراتی نوجوان نے گاڑی ایک زیر تعمیر بلڈنگ کے قریب روک دی۔

اچانک نوجوان اس پر حملہ آور ہو گیا۔ جب لڑکی نے مزاحمت کی تو نوجوان نے اپنے پاس موجود پستول نکال لی اور اسے ڈرا دھمکا کر پہلے اس کی شرٹ پھاڑی اور پھر اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ نوجوان نے اس دوران خود کو ایک انجکشن بھی لگایا۔ متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ لڑکے نے اسے ایک گھنٹہ مسلسل زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اور پھر اسے دھمکی دی کہ کسی کو اس بارے میں نہ بتائے، ورنہ انجام اچھا نہیں ہو گا۔ لڑکی نے سارے وقوعے کی خبر پولیس کو دے دی۔ جس نے نوجوان کو گرفتار کر لیا تاہم وہ مسلسل اس بات پر اصرار کرتا رہا کہ خاتون نے اس کے ساتھ مرضی سے جنسی عمل کیا ہے۔