غذر پولیس نے ہمرن بتھریت میں دو خواتین کی خودکشی کی تحقیقات شروع کردیں، تین افراد گرفتار

جمعرات 12 ستمبر 2019 13:35

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) غذر پولیس نے ہمرن بتھریت میں دو خواتین کی خودکشی کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تحقیقات کے مطابق ہمرن سے تعلق رکھنے والی خاتون کی خودکشی کی وجہ ان کے شوہر کا بے جا تشدد تھا جبکہ دوسری خاتون کو ان کے بھائی اور شوہر مل کر تشدد کا نشانہ بناتے تھے جس سے تنگ آکر متوفیہ نے خودکشی کی۔

گوپس پولیس نے خودکشی کے دونوں واقعات کے محرکات کو جاننے کے لئے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ادھر ایس ایس پی غذر سلطان فیصل نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں خودکشی کے واقعات کے عواملجاننے کے لئے اقدامات اٹھائیں اور جہاں بھی خودکشی کا واقعہ رونما ہوگا ان کے خاندان کو بھی شامل تفتیش کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :