Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لا رہے ہیں،

وزارت قومی صحت یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے، مریضوں کے لیے کینسر کا مہنگا علاج مفت فراہم کرنا موجودہ حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا بیان

جمعرات 12 ستمبر 2019 13:35

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لارہے ہیں، وزارت قومی صحت یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے، مریضوں کے لیے کینسر (سرطان)کا مہنگا علاج مفت فراہم کرنا موجودہ حکومت کی ترجیح ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے لوگ جو خون کے سرطان میں مبتلا ہیں ان کو مفت ادویات فراہم کی جائیں گی، کینسر کے علاج کی ادویات بہت مہنگی ہیں، یہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کی بہت اچھی مثال ہے، وزیراعظم عمران خان بھی پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے حامی ہیں۔

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یادداشت پر دستخطوں کا مقصد اسلام آباد،گلگت بلتستان اور آزاد جموں وکشمیر کے کینسر کے مریضوں کا مفت علاج کروانا ہے جس کے تحت اس پراجیکٹ پر آنے والی لاگت کا 10فیصد وزارت قومی صحت ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت خون کے سرطان ، معدہ ، گردہ، چھاتی اور لبلبہ کے سرطان میں مبتلا مریضوں کامفت علاج کیا جائے گا۔

اسلام آباد ،آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے شناختی کارڈز رکھنے والے اندراج شدہ مریضوں کو اس پراجیکٹ کے تحت مفت علاج کی سہولت دی جائے گی۔ ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ علاج کرنے والے مراکز پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمزاسلام آباد اور عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز مظفر آباد اے جے کے میں قائم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت قومی صحت یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لا رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان بھی پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے حامی ہیں، 4.7 ارب روپے کی ادویات یہ کمپنی پاکستان میں فراہم کر رہی ہے، ہمیں ایسے فلاحی کاموں میں بطور حکومت اپنا حصہ ڈالنا ہوگا، یہ اسی پروگرام کا حصہ ہے جس کا وزیراعظم بھی ذکر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلاحی مملکت میں بھی ایسے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں جن سے لوگوں کا فائدہ ہو سکے، اس ضمن میں نجی وسرکاری شعبہ کے تمام اقدامات اور شروعات کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات