Live Updates

کسی کو ’’موروثیت‘‘اور ’’درباری سیاست‘‘کی زندہ مثال دیکھنی ہو تو مریم اورنگزیب کے بیانات ملاحظہ کرے، تحریک انصاف

مریم اورنگزیب کے حریص ’’شیر‘‘عوام کی کھال ادھیڑ کر اور غریبوں کا لہو چوس کر اپنے پیٹ کی آگ بجھاتے رہے، احمد جواد

جمعرات 12 ستمبر 2019 14:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف نے (ن)لیگ کی ترجمان مریم اور نگزیب کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو ’’موروثیت‘‘اور ’’درباری سیاست‘‘کی زندہ مثال دیکھنی ہو تو مریم اورنگزیب کے بیانات ملاحظہ کرے۔ ایک بیان میں تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے کہاکہ پوری قوم غاصب بھارتی افواج کے ظلم و ستم میں گھرے کشمیریوں کیلئے فکر مند ہے۔

انہوںنے کہاکہ مہینے بھر سے جاری کرفیو اور خوراک و ادویات کی بندش سے مقبوضہ کشمیر ایک المیے کی جانب سرک رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ جاتی امراء کے درباریوں کو نواز شریف کے کام و دہن کا غم ستارہا ہے۔انہوںنے کہاکہ اہل کشمیر کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے انکی زبانیں گنگ ہو جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نواز شریف کے کھانے میں تڑکا تھوڑا کم ہو تو طوفان بدتمیزی برپا کئے دیتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ مریم اورنگزیب کے حریص "شیر" عوام کی کھال ادھیڑ کر اور غریبوں کا لہو چوس کر اپنے پیٹ کی آگ بجھاتے رہے۔انہوںنے کہاکہ روز اول سے کہتے آئے ہیں کہ نون لیگ کی سیاست ذات اور ذاتی مفادات کے تحفظ سے شروع ہو جر کرپشن پر ختم ہوتی ہے۔انہوںنے کہاکہ مریم اورنگزیب نواز شریف کے کھابوں کیلئے فکر مند ہونے کی بجائے محصور کشمیری عوام کیلئے آواز اٹھائیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات