تحریک لبیک پاکستان پر کیسز کی مکمل تفصیلات جمع کرائیں، الیکشن کمیشن کی سیکرٹری داخلہ کو ہدایت

جمعرات 12 ستمبر 2019 14:02

تحریک لبیک پاکستان پر کیسز کی مکمل تفصیلات جمع کرائیں، الیکشن کمیشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک پاکستان فیض آباد دھرنا سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں وزارت داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ تحریک لبیک پاکستان پر کیسز کی مکمل تفصیلات جمع کرائیں۔الیکشن کمیشن میں تحریک لبیک پاکستان فیض آباد دھرنا سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی ۔

تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے کوئی الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری داخلہ کی جانب سے نمائندہ الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوئے ۔ سیکرٹری داخلہ نے کہاکہ تحریک لبیک پاکستان پر کل 17 کیسز درج ہیں، تحریک لبیک پاکستان کی قیادت پر 7 جبکہ ورکرز کیخلاف 10 کیسز کا اندارج ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہاکہ تحریک لبیک پاکستان پر کیسز کی نوعیت اور تفصیلات کیا ہیں، تحریک لبیک پاکستان پر کیسز کی تفصیلات ساتھ نہیں لایا۔ ا لیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ تحریک لبیک پاکستان پر کیسز کی مکمل تفصیلات جمع کرائیں۔ الیکشن کمیشن نے فیض آباد دھرنا ازخود نوٹس کیس کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی۔