ماہرین فلکیات نے پہلی بار کسی سیارے کی فضا میں پانی کے بخارات دریافت کرلیا

جمعرات 12 ستمبر 2019 14:08

ماہرین فلکیات نے پہلی بار کسی سیارے کی فضا میں پانی کے بخارات دریافت ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) ماہرین فلکیات نے پہلی بار کسی سیارے کی فضا میں پانی کے بخارات دریافت کرلیا۔ یہ سیارہ ایک دوسرے نظام شمسی میں واقع ہے اور ایک سورج کے قابل رہائش زون میں چکر لگا رہا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ تحقیق نیچر آسٹرونومی میں شائع کی گئی ہے اور اسے نظام شمسی کے باہر کسی زندگی کی تلاش میں سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سیارے کو کے ٹو18بی کا نام دیا گیا ہے اور یہ کے ٹو18بی نامی سورج کے گرد چکر کاٹ رہا ہے۔ یہ سیارہ 2015میں دریافت کر لیا گیا تھا لیکن اس کی فضا میں پانی کے بخارات کی تصدیق خلائی دوربین ہبل سے اب ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :