فرانسیسی کمپنی کا ملازم غیرملکی دورے پر دوران سیکس ہارٹ اٹیک سے ہلاک

عدالت نے ملازم کی موت پر کمپنی کو ذمہ دارٹھہرادیا،لواحقین کو متوفی کے ورثا ء کوزر تلافی کا حکم

جمعرات 12 ستمبر 2019 14:08

فرانسیسی کمپنی کا ملازم غیرملکی دورے پر دوران سیکس ہارٹ اٹیک سے ہلاک
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) فرانس کی ایک کمپنی کو اپنے اٴْس ملازم کی موت کی ذمہ دار قرار دیا گیا ہے جو ایک کاروباری دورے کے دوران ایک اجنبی سے سیکس کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کی ایک عدالت نے کاروباری دورے پر سیکس کے دوران ملازم کی ہلاکت کو انڈسٹریل حادثہ قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کے ورثا زر تلافی کے حقدار ہیں۔

کمپنی نے موقف اختیار کیا تھا کہ جب سیکس کی غرض سے ان کے ملازم کے ہوٹل کے کمرے میں کوئی خاتون آئیں تو اس وقت وہ پیشہ ورانہ فرائض سرانجام نہیں دے رہے تھے اس لیے کمپنی ان کی ہلاکت کی ذمہ دار نہیں۔فرانسیسی قانون کے تحت اگر کوئی ملازم کسی کاروباری دورے کے دوران پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دیتے ہوئے ہلاک ہو جائے تو کمپنی اس کی موت کی ذمہ دار ہو گی۔