مظفرگڑھ، نا معلوم افراد بوڑھے شخص کو گولی مار کر فرار، ہسپتال منتقل

جمعرات 12 ستمبر 2019 14:09

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) مظفرگڑھ علی پور روڈ پر تھانہ خانگڑھ کے قریب گزشتہ رات نا معلوم افراد بوڑھے شخص کو گولی مار کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خانگڑھ کا رہائشی 60 سالہ ارشاد احمد ولد شبیر احمد اپنے گھر کے قریب اپنے گدھے کو چارہ ڈالنے آیا تھا کہ نا معلوم شخص جو پہلے سے چھپا بیٹھا تھا ٹانگ پر گولی مار کر فرار ہو گیا ۔زخمیارشاد احمد نے بتایا ھے کہ اس کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ھے۔ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے اطلاع ملنے پر جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی ارشاد احمد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراھم کرنے کے بعد بنیادی مرکز صحت ہسپتال خانگڑھ منتقل کر دیا ھے۔ پولیس نے نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ھے۔

متعلقہ عنوان :