Live Updates

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف امریکا کی جنگ میں بہت نقصان اٹھایا۔ وزیراعظم

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70ہزار افراد کی قربانی دی،اس کے باوجود امریکا افغانستان میں اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا روسی ادارے کو انٹرویو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 12 ستمبر 2019 13:56

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف امریکا کی جنگ میں بہت نقصان اٹھایا۔ وزیراعظم
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 ستمبر 2019ء) وزیراعظم عمران خان نے روسی نشریاتی ادارے آر ٹی کو انٹرویو دیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا روسی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف امریکا کی جنگ میں بہت نقصان اٹھایا۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا ہے۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70ہزار افراد کی قربانی دے چکے ہیں۔ہماری معیشت کو 100 بلین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔قربانی دینے کے باوجود امریکا کی افغانستان میں ناکامیوں کا الزام پاکستان پر دھرا جاتا ہے۔پاکستان کو امریکا کی وار آن ٹیرز میں شامل ہونے پر نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔جب امریکا نے افغانستان پر حملہ کیا تو یہ گروہ ہمارے خلاف ہو گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ امریکا افغان طالبان کے مذاکرات کے لیے پاکستان کو قصور وار قرار دینا غلط ہے۔امریکا افغانستان میں اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے طالبان نے قندوز اور کابل میں دھماکے کیے جس کی صورت میں کافی جانی نقصان ہوا۔ اسی بات کو بنیاد بناتے ہوئے ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ مزاکرات معطل کیے اور ڈیوڈ کیمپ میں امریکی وفد کی طالبان کے ساتھ ہونے والی ملاقات بھی منسوخ کر دی گئی۔

ایمرجنسی میں بلائی گئی میٹنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ طالبان کیسے لوگ ہیں جو لوگوں کو قتل کرتے پھر رہے ہیں۔ایک طرف انہیں ہم امن پید اکرنے کے لیے مزاکرات کی پیش کش کر رہے ہیں اور دوسری طرف وہ بم دھماکے کر رہے ہیں۔اس کا مطلب ہے کہ طالبان مزاکرات نہیں کرنا چاہتے۔لہٰذا ہم بھی طالبان کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ نہیں کریں گے۔ٹرمپ کی شدیدخواہش تھی کہ وہ افغانستان سے نکلنے کے لیے طالبان سے مذاکرات کرے جنہوں نے امریکہ کی کمر توڑ دی ہوئی ہے۔

ان مذاکرات کے لیے چین اور پاکستان نے کلیدی کردار اد اکیا۔مگر جب معاہدہ ہو گیاتو آخری وقت میں ٹرمپ نے مذاکرات منسوخ کر دیے۔اب بظاہر یہی لگتا ہے کہ ٹرمپ کوئی سنجیدہ ایکشن لینے کے لیے تیار ہو چکا ہے جبکہ مذاکرات کینسل ہونے کے بعد طالبان نے بھی اپنی کارروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم نائن الیون کے زخموں کو نہیں بھولے، دشمن نے اب اگر ہمارے ملک کا رخ کیا تو ہم ہرجگہ اس کے پیچھے جائیں گے اور اب دشمن کے خلاف ایسی طاقت استعمال کریں گے جو پہلے کبھی نہیں کی گئیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات