ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عبدالقدیر کی نقل و حرکت محدود کرنے کیخلاف درخواست کی جلد سماعت کی استدعا منظور کر لی

چیف جسٹس جسٹس سردار شمیم خان نے متفرق درخواست پر سماعت کے لیے 25 ستمبر کی تاریخ مقرر کردی

جمعرات ستمبر 14:14

ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عبدالقدیر کی نقل و حرکت محدود کرنے کیخلاف درخواست ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر کی نقل و حرکت محدود کرنے کیخلاف درخواست کی جلد سماعت کی استدعا منظور کر لی ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار شمیم خان نے درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ڈاکٹر عبدالقدیر کے کیس پر سماعت کے لیے 25 ستمبر کی تاریخ مقرر کردی ۔ متفرق درخواست میں مرکزی کیس کی جلد سماعت کی استدعا کی گئی تھی۔ڈاکٹر عبدا لقدیر خان نے نقل و حرکت پر پابندی کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور زیر سماعت کیس التوا کا شکار ہے تھا۔