پاکستان مسلم لیگ صوابی میں 22ستمبر کے کنونشن کو بھر پور کامیاب بنائیں گے ‘شیراز خان

جمعرات 12 ستمبر 2019 14:14

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ صوابی میں 22ستمبر کے کنونشن کو بھر پور کامیاب بنائیں گے موجودہ حکومت نے اختساب کی آڑ میں اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کی مزموم کوشیشیں کی ہیں مگر حکومت جیلوں تشدد سے پاکستان مسلم لیگ قیادت کو کو ڈرا نہیں سکتے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ضلع صوابی میں کسی سیاسی و مذہبی جماعت نہیں کریں گے پاکستان مسلم لیگ اپنی بلبوتے پرالیکشن لڑے گی ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن ضلع صوابی کے صدر شیراز خان تحصیل ٹوپی کے صدر یاسر زمان ،شیر علی خان جدون اسرار خان ایڈوکیٹ اور اشفاق احمد نے ٹوپی میں مسلم لیگ ن منعقدہ کنونشن سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر مقریرین نے کہا کہ 22ستمبر صوابی میں لیگ ن کے مرکزی قائدین کنوشن میں شرکت کرکے صوابی کی سیاسی تاریخ بد ل دے گا مسلم لیگ کارکنان بھر پور تیاریاں کریں اس موقع پر یہ عہد کیا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں کسی سیاسی و مذہبی پارٹی سے اتحاد کئے بغیر اپنے بل بوتے پر الیکشن لڑے گی ۔