میجر راجہ عزیز بھٹی شہید (نشان حیدر) کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا

جمعرات 12 ستمبر 2019 14:28

میجر راجہ عزیز بھٹی شہید (نشان حیدر) کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) بری فوج کے عظیم سپوت اور جنگ ستمبر 1965ء کے ہیرو میجر راجہ عزیز بھٹی شہید (نشان حیدر ) کا یوم شہادت جمعرات کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے 12ستمبر 1965 ء کو پاک بھارت جنگ کے دوران لاہور کے محاذ پر سینہ سپر ہوتے ہوئے جام شہادت نوش پایا ۔

(جاری ہے)

ا نہیں پاکستان کی مسلح افواج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حید ر سے نوازا گیا ۔جمعرات کوشہید کی آخری آرام گاہ پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں گئیں اورفاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔ اس موقع پر مساجد میں قرآن خوانیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا نے خصوصی پروگرام نشر اور پرنٹ میڈیا نے بھی خصوصی اشاعتوں کا اہتمام کیا۔