فیصل آباد چیمبر کا فیصل آباد ایئر پورٹ پر جدید سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ

جمعرات ستمبر 14:30

فیصل آباد چیمبر کا فیصل آباد ایئر پورٹ پر جدید سہولیات کی فراہمی ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے کے ساتھ ساتھ دیگر انٹرنیشنل ایئر لائنز کو فیصل آباد سے آپریشن کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ایئر پورٹ پر جدید سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ایئر پورٹ کی لمبائی کو 9600 میٹر سے بڑھا کر 12500میٹر تک توسیع دی جائے تاکہ برآمداتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو سکے۔

انہوںنے کہاکہ قبل ازیں فیصل آبادا یئرپورٹ سے مانچسٹر ، دبئی ، جدہ سمیت کئی دیگر بین الاقوامی روٹس کیلئے براہ راست پروازیں چلتی رہی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پی آئی اے دنیاکی بہترین ایئر لائنز میں شمار ہوتی تھی تاہم انٹرنیشنل روٹس پر پروفیشنل اندا زمیں پروازیں نہ چلانے سے یہ ادارہ مالی خسارہ کا شکار ہو رہاہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اگر انٹر نیشنل ٹریولنگ کمیونٹی پر پی آئی اے کا اعتماد بحال اور وقت کی پابندی یقینی بنائی جائے تو ملکی و غیر ملکی مسافروں کا پی آئی اے پر اعتماد بحال کیاجاسکتاہے جبکہ دیگر انٹرنیشنل ایئر لائنز بھی فیصل آباد سے اپنا انٹرنیشنل آپریشن دوبارہ شروع کر سکتی ہیں۔

انہوںنے اندرون و بیرون ممالک منافع بخش روٹس پر پی آئی اے کی پروازیں دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :